|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2026

کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ کھلاڑیوں کیساتھ بھی ظلم وزیادتی جاری ہے کھیل کی سہولیات میسرہیں نہ کھیل کے میدان،کھیل کے میدان ویران ہسپتال وقبرستان آبادہیں۔منشیات فروش آزاد،تاجروں کے قانونی تجارت کیلئے بارڈرزبندکردیے ہیں۔

صوبائی حکومت کوکچھ معلوم نہیں سب کچھ اسلام آباد کے طاقتورطبقات کے ہاتھ میں ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں سندھ بلوچستان ناک آٹ فٹبال ٹورنامنٹ گوادر، بیاد سید ظہور شاہ ہاشمی کے فائنل کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولاناہدایت الرحمان بلوچ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر ماجد جوہرنے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں خصوصی تعاون کیا۔اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے مزیدکہا کہ کھیل نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور انہیں ایک صحت مند، باوقار اور باصلاحیت معاشرے کی طرف گامزن کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے مابین اس نوعیت کے مقابلے نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا سبب بنتے ہیں بلکہ بھائی چارے،یگانگت اور قومی یکجہتی کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گوادروبلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ صوبائی اور قومی سطح پر اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کر سکیں۔سندھ بلوچستان بیادسیدظہورشاہ ہاشمی ناک اوٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کیچ فٹبال کلب تربت اور گوادر پورٹ کے درمیان کھیلا گیا۔اس موقع پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوادر مکتوم موسی۔

پرنسپل ڈگری کالج نصیر احمد،الھادی ٹرانسپورٹ کے لالہ فتح گورگیج،چیرمین سربندن نصیب نو شیروانی ٹورنامنٹ کیمٹی کے عثمان قاسم،نصیر محمد ناصر راجہ دیگر ارکان کونسلرز مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین سمیت ہزاروں نوجوانوں وکھلاڑیوں اورتماشائیوں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے انعقادمیں الھادی ٹرانسپورٹ نے بھی بھر پور تعاون کیاجس پرکمیٹی نے ایم پی اے سمیت سب کاشکریہ اداکیا۔فائنل میچ گوادر پورٹ اور کیچ فٹبال کلب تربت کے درمیان کھیلا گیا جس میں فائنل میچ گوادر پورٹ نے دو صفر سے جیت لیا

دونوں ٹیموں نے بہترین شاندار کھیل کا مظاہرہ کیادونوں رنروینر ٹیموں اور دیگر کھلاڑی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت ک انعامات شیلڈ تقسیم کیے گئے انعامات ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن میونسپل کمیٹی گوادر کے چیرمین ماجد جوھر اور دیگر نے تقسیم کیے اور یہ شاندار فاہنل میچ اختتام پذیر ہواآخر میں انہوں نے منتظمین،کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل کو کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بھی کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *