|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2026

کوئٹہ: سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کوئٹہ پریس کلب میں گزشتہ روز ہونیوالی ان کی پریس کانفرنس میں سینکڑوں سیاسی کارکنوں، کثیر تعداد میں پرنٹ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے نمائندؤں کی شرکت پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی قومی جدوجہد میں شمولیت سے ہماری آواز کو مزید تقویت ملی ہے،

اس سرزمین کے لوگوں، حقیقی سیاسی کارکنوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے میری قومی آواز کو بلوچستان کے طول وعرض میں ہر فرد تک پہنچایا ہے

جس پر ان کا مشکور ہوں،یہ ہم سب کی قومی جدوجہد ہے اس میں ہماری انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریاں ہیں،

اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے حقیقی سیاسی کارکنوں اور اس سرزمین کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پریس کانفرنس کی نمایاں کوریج پر کوئٹہ پریس کلب کی انتظامیہ، الیکٹرانک،سوشل میڈیا کے نمائندوں اوراردو وانگریزی اخبارات کے نمائندوں و ایڈیٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *