|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔

ائیرفورس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات انتہائی اہم ہوں گے اور وہ ان میں براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ کردار ادا کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران ماضی میں مذاکرات کے دوران سخت مؤقف اختیار کرتا رہا ہے، تاہم گزشتہ سال امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد تہران کو اپنے مؤقف کے نتائج کا اندازہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس بار ایران مذاکرات کیلئے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب اوریو اے ای کےدرمیان جھگڑے میں ملوث نہیں تاہم وہ اسے حل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اہم مذاکرات جنیوا میں متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *