کوئٹہ : کیچی بیگ سریاب کوئٹہ کے رہائشی لکھمیر خان شاہوانی نے کہا ہے کہ میرا بیٹا کچھ ماہ قبل گھر سے لاپتہ ہے اس کو تلاش کرنے کے باوجود تا حال کوئی معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا کسی بھی مسلح تنظیم سے کوئی تعلق پایا گیا تو میرا اور خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ میرا بڑا بیٹا رشید خان شاہوانی کچھ ماہ قبل گھر سے نکلا ہے اس کے بعد ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن تا حال اس کا کوئی معلوم نہیں ہوسکا اگر اس کا کسی بھی مسلح تنظیم سے تعلق پایا گیا اس سے میرا اور خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
Leave a Reply