|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2026

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز کے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شب پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان کے فام ہاؤس قلات میں مسلح افراد نے چادر چار دیواری کی پامالی اور فام ہاؤس میں توڑ پوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے اور قیمتی ایشیا ساتھ لے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کیا

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا واضح دو ٹوک حق اور سچائی پر مبنی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں اور ایسے ناروا سلوک روارکھا جا رہا ہے اس سے قبل نوشکی میں پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی میر بہادر خان مینگل کہ مہمان خانہ کو مسمار کرنے اور شدید نقصان پہنچانا کے بعد اب پرنس اغا موسی جان جن کا خان فیملی سے تعلق ہے جو ایک سیاسی قبائلی شخصیت کے ساتھ ساتھ پارٹی کے نائب صدر ہیں

ان کے ساتھ ایسا رویہ روا رکھنا اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کو اب قومی جمہوری سیاسی جدوجہد کر رہی ہے پارٹی نے بلوچستان کے اہم مسائل کو جو اجاگر کیا ہے قومی اور جمہوری انداز میں لیکن اب پارٹی کے سامنے مختلف قسم کے مشکلات اور مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں اس سے قبل پارٹی کے صدر سردار اختر جان مینگل کے خلاف سوشل میڈیا ٹرائل بھی اسی کا حصہ ہے اور سردار اختر جان مینگل کے خلاف مقدمات اور پارٹی کی دوستوں کے خلاف مقدمات تمام سیاسی انتقامی کاروائیاں ہیں پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے

حق پر مبنی اور جو عین مسائل ہیں لاپتہ افراد کے بازیابی کے حوالے سے یا انسانی حقوق کے پامالی کے وجہ سے جو پارٹی کا موقف ہے اس موقف سے پارٹی کو کوئی اس جدوجہد سے ہٹا نہیں سکتا اور نہ ہی اپنے قومی جدوجہد سے دستبردار ہوں گے یہ اقدامات بلوچی راوایات کے خلاف ہے بلوچ معاشرے میں چادر چار دیواری بڑی حیثیت اور اہمیت ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *