آوران: آواران پریس کلب میں ظریف عرف سلیمان کے فیملی ممبرز ان کے چھوٹے بھائی جہانزیب، قمبر،عرفان اور انکی اہلیہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظریف عرف سلیمان جو کہ ایک دہشتگرد ہے
آج ہم افسوس کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں شرمندگی ہے کہ ہمارے گھر کا فرد ظریف عرف سلیمان جو کہ ایک دہشتگرد فتنہ الہندوستان بی ایل ایف کا حصہ ہے ہم نے بہت کوشش کی کہ اسے سیدھے راستے پر لے آئیں مگر افسوس ان دشمن ممالک دہشتگرد تنظیموں نے ہمارے بھائی کو ہم سے چھین لیا
کیونکہ ہم پاکستانی اور محب وطن ہیں اور ہم پاکستان سے پیار کرتے ہیں ظریف عرف سلیمان کے چھوٹے بھائی جہانزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں آوران کا رہنے والا ہوں اور محنت مزدوری کرتا ہوں ظریف سلیمان میرا بڑا بھائی تھا وہ بھی پاکستان سے پیار کرتا تھا اور محنت کرنے والا انسان تھا ہمارا خیال تھا کہ وہ ہمارے خاندان کا سہارا بنے گا لیکن ان دہشتگرد تنظیموں نے ہمارے بھائی کو ہم سے چھینا اور وہ دو سال سے دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر ہے
ظریف عرف سلیمان کو ہم دہشتگرد کارروائیوں سے نہ روک سکے اور آج ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمارے خاندان کو بھی اس سے کوئی بھی تعلق نہیں اور ہم پاکستانی اداروں اور پاک فوج کے ساتھ ہیں ہم پاکستان کے قانون و آئین کی مکمل پاسداری کرتے ہیں اگر ہماری اور ہمارے خاندان میں سے کسے نے اگر ظریف عرف سلیمان سے رابطہ کیا تو سخت سے سخت سزا کا حقدار ہوگا اور ہم ان دہشتگردوں کی مذمت کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کی امن و ترقی کو تباہ کیا ہے۔
Leave a Reply