کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت این ایف سی ایوارڈ کی حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ممبر این ایف سی بلوچستان محفوظ علی خان، سکریٹری خزانہ لعل جان جعفر اور دیگر حکام قومی مالیاتی کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ صوبے کی پسماندگی اور مالی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر این ایف سی ایوارڈ میں حقدارانہ حصہ ملنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار ہونی چاہیے جس میں صوبے کے مختلف پہلو کا احاطہ ہو۔
اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ کے ذیلی کمیٹی میں ملک کی مجموعی طور پر اندرونی اور بیرونی قرضوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
آ ئی ایم ایف اور دیگر زرائع سے جو قرضے ہم لیتے ہیں ان کی ادائیگی کے لیے ایک جامع پالیسی وضع کرنے پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور آنے والے مالی سال میں غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے پر زور دیا تاکہ صوبے کا پیسہ بے جاء ضائع نہ ہو۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
Leave a Reply