کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نوشکی کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نوشکی کے غیور نہتے عوام کو ماہ صیام میں ہراساں ، ماورائے قانون گرفتاریوں ، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نوشکی کے عوام شدید مشکلات ، ذہنی کوفت پریشانیوں سے دوچار ہیں عوام ، تاجر ، کاروباری افراد ، مزدور پیشہ افراد معاشی تنگ دستی و استحصال کا شکار ہو تے جا رہے ہیں
فارم 47کے حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں نہتے عوام کا قصور کہ انہیں آئے روز مسائل سے دوچار کیا جا رہا ہے بلوچستان کے عوام فارم 47کے حکمرانوں کی نااہلی سے بخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ حکمرانوں کو عوام سے نہیں اپنے مفادات سے سروکار ہے
موجودہ دور میں بلوچ علاقے اور ہر طبقہ فکر معاشی کا سامنا کررہے ہیں تعلیمی و مثبت سرگرمیاں پہلے ہی محدود ہو چکی ہیں عوام رزق کے حصول کیلئے گھروں سے نکلتے ہیں اب پابندیاں عائد کرتے ہوئے عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا گیا ہے
عوام کے وسیع تر مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے ماہ صیام میں نوشکی عوام ، تاجروں سمیت ہر طبقہ فکر کو ریلیف اور پابندیاں ختم کی جائیں بی این پی قومی جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔
Leave a Reply