|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2026

چاغی : چاغی میں ڈپٹی کمشنر جہانزیب شاہوانی نے بتایا کہ تفتان کے تمام ڈی کینٹنگ پلانٹس جو این او سی کے بغیر کام کر رہے تھے، سیل کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر اوگرا کی ٹیم آج تفتان پہنچی ہے تاکہ پلانٹس کی این او سیز کی تصدیق کی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تفتان میں لگنے والی آگ پر قابو پانا آسان نہیں تھا، تاہم مشترکہ کوششوں سے آگ بجا دی گئی اور سینکڑوں جانیں بچائی گئیں۔ زخمی ہونے کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر نے آگ بجانے کے عمل کی نگرانی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *