|

وقتِ اشاعت :   February 22 – 2026

کوئٹہ: کو ئٹہ شہر میں پانی کی قلت اور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث جہاں صوبائی دارلحکومت کی خو بصورتی تقر یبا ختم ہوگئی ہے

وہاں گنتی کے چند درخت اب شہر میں رہ گئے ہیں لیکن ان کوتباہ کر نے کا سلسلہ جار ی ہے گزشتہ تین سال پہلے سمنگلی روڈ لہڑی گیٹ کے سڑک کے کنارے محکمہ جنگلات کے حکام نے نہال لگائے تھے

تین سال کے بعد درخت کافی بڑھ گئے تھے لیکن رمضا ن المبارک سے پہلے سمنگلی روڈ کو کشادہ کر نے اور سڑک کے کنارے پختہ کر نے کیلئے ٹھیکیدار پانچ فٹ تک زمین سے مٹی نکال دیتاہے اور یہ مٹی ایک مناسب جگہ پر ڈالنے کے بجائے گلیوں میں ٹرک کے ذریعے پھینک دیتا ہے

جس کی ایک مثال لہڑی گیٹ کی ہے جہاں رمضان المبارک سے دو روزپہلے دس سے زائد مٹی کے ٹرک لہڑی گیٹ کے سڑک کے کنارے خالی کر دئیے گئے اور دوسرے روز ٹھیکیدار نے بلڈوزر کے ذریعے یہ مٹی جنگلات کے لگائے گئے

درختوں کے ساتھ لگا دیا اور درختوں کے قطراتی سسٹم کے ذریعے پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے پائپ کو بھی مٹی سے بھر دیاگیا جس سے ان درختوں کو کافی نقصان پہنچایا گیا ہے لہڑی گیٹ کے مکینوں سے صوبائی حکومت سے اس کا نو ٹس لینے اور محکمہ جنگلات کے حکام سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *