کوئٹہ : گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں تاریخی اور زمینی جغرافیائی حقائق کے برخلاف ڈویژنز کی تشکیل اور اُس میں اضلاع کو یکجا کرنے کے عمل پر تفصیلی بحث کی۔
انہوں نے پشتون قوم کے نمائندہ سیاسی جماعت کی حیثیت سے سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اور اس سلسلے میں تاریخی جغرافیائی اور زمینی حقائق کے برخلاف فیصلے کو واپس لینے کے لیے گفت وشنیدکو لازمی ہوگی۔
گورنر بلوچستان نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ میں اس سلسلے میں بات کرونگا اور آپ لوگوں کو آگاہ کرونگا۔
Leave a Reply