|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2026

کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے سریاب کی ماسٹر کالونی میں جوہڑ میں ڈوبنے والے7 سالہ بچے کی نعش جمعرات کی سہ پہر ریسکیو ٹیمیوں نے نکال لی پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق سریاب کے علاقے فیض آباد کی ماسٹر کالونی کے رہائشی مراد خان کا 7 سالہ بیٹا بسم اللہ کھیلتے ہوئے گزشتہ روز برساتی پانی کے جوہڑ میں گرگیا اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی تلاش کا کام شروع کیا

ریسکیو ٹیمیوں نے بڑی محنت کے بعد جمعرا ت کی سہ پہر 4بجے بچے کی نعش نکال لی پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے جوہڑ میں تلاش کے لیے بوٹ کی مدد بھی حاصل کی اس کے علاوہ ریسکیو ٹیمیوں نے آپریشن جاری رکھا ڈی جی پی ڈی ایم اے جہاں زیب خان نے بتایا کہ جو ہڑ میں برساتی پانی بہت گہرا اور گندا ہے اس لیے بچے کی لاش تلاش کرنے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں ریکسکیو ٹیموں نے آپریشن کے دوران بچے کی نعش نکال لی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *