کوئٹہ : مستونگ خواتین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ راشن نہ ملنے کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر بلاک کردیا اور احتجاج کیا
جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی مستونگ اور ملحقہ علاقوں کی خواتین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ راشن نہ ملنے کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈی سی ہائوس کے سامنے سڑک پر رکاوٹیں رکھ کر بلاک کردیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
روڈ کی بندش سے مسافروں ، ٹرانسپورٹروں اور روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ کئی روز سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر راشن کے لئے آرہے ہیں لیکن راشن فراہم نہیں کیا جارہا روزہ کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ہماری وزیر اعلیٰ اور متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہمیں راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
Leave a Reply