تربت: تربت کے علاقے سے پولیس نے دو افراد کی نعشیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو تربت کے علاقے کیچ کور ندی سے پولیس نے 2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں
جن میں سے ایک نعش کی شناخت عمران ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے جو 25جون 2025ء سے لاپتہ تھاپولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی
جبکہ دوسری نعش کی شناخت نہ ہوسکی جسے پولیس نے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا ۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔
Leave a Reply