|

وقتِ اشاعت :   7 days پہلے

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ، ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شامل نہیں لیکن ایران پر ہونے والے حملے کے بعد کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔

حکومت برطانیہ کا کہنا ہے ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، ہم نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل تک پہنچنے کی کوششوں کی مسلسل حمایت کی ہے۔

حکومت برطانیہ کے مطابق متاثرہ خطے میں موجود برطانوی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے تازہ صورتحال پر غور کیلئے کوبرا میٹنگ طلب کرلی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *