|

وقتِ اشاعت :   7 days پہلے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران کےخلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمارا مقصد ایرانی حکومت سے آنے والے خطرات کو ختم کرکے امریکی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی فوج نے ایران کےخلاف بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، ایران جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا، ہم ایران کے میزائل نظام اور میزائل انڈسٹری تباہ کردیں گے، ہم ایران کی بحریہ کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا یقینی بنائیں گے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، امریکا نے خطے میں امریکی اہلکاروں کے لیے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکنہ قدم اٹھایا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی پاسداران انقلاب سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے مکمل استثنیٰ کےساتھ اچھا سلوک ہوگا، یا آپ کو یقینی موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف میزائل حملے شروع کر دیے ہیں۔

امریکا کی جانب سے فضا اور سمندر سے ایران پر حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ اسرائیل کی جانب سے بھی ایران کے خلاف فضائی کارروائی جاری ہے۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *