|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

کوءٹہ: سرسرداران ساراوان نواب محمداسلم خان رءیسانی کی زیرصدارت سراوان ہاءوس کوءٹہ میں مستونگ کو کوءٹہ ڈویژن اور کچھی کو سبی ڈویژن میں شامل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی ، صوباءی صدر اسلم بلوچ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک فیصل دہوار ، سردار اورنگزیب سمالانی ، سردار احمد نواز علی زءی ، وڈیرہ بشیر خان چھلگری ، میر سکندر خان ملازءی ، مولوی شبیر احمد ، نثار مشوانی ، ظفر لہڑی ، حاجی فضل الرحمن رءیسانی، ٹکری محبوب کرد ،حاجی صاحب جان کٹبار، عبدا لمسقیم کٹبار ،وڈیرہ محمد اسلم لہڑی ،مولانا شکیل احمد ساجد، جمعیت کے قاری عبدالرزاق، مولا داد محمد شہی ،

جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالکریم مینگل، امیر جماعت اسلامی مستونگ حافظ خالد الرحمن شاہوانی سمیت مختلف سیاسی و قباءلی عماءدین نے شرکت کی نواب محمد اسلم خان رءیسانی نے اجلاس میں شامل شرکاء کو بتایا کہ وہ مستونگ کو کوءٹہ ڈویژن اور کچھی کو سبی ڈویژن میں شامل کرنے کو سراوان اور کچھی کی قدیم تاریخی اور جغرافیاءی اہمیت تصور کرتے ہوءے بحیثیت چیف Èف سراوان اس فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے اور اس فیصلہ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اپنا موقف رکھتے ہوءے احتجاجا واک Èوٹ بھی کیا Èج کا یہ مشاورتی اجلاس اس سلسلے کی کڑی ہے جس کو ہم Èگے بڑھاءیں گے اور مستونگ و کچھی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرینگے اس حوالے سے عدالت بھی جاہینگے اور جمہوری انداز سے ہرفورم پر Èواز بھی اٹھاہینگے میر کبیر احمد محمد شہی نے حکومتی فیصلہ کو غیر ضروری اور غیر منطقی قرار دیتے کہا کہ جس فیصلہ کو مجموعی عوام قبول نہیں کرتے جو ان کے مفادات کے برعکس ہو موجودہ حکومت اس قسم کے فیصلوں کے ذریعے عوام کو Èپس میں دست و گریباں کرنے اور بییادی مساءل سے ان کا توجہ ہٹانے کے لیءے اس قسم کے حربے استعمال کررہی ہے ،

اس موقع پر اسلم بلوچ ، ملک فیصل دہوار سردار اورنگ زیب سمالانی ، سردار احمد نواز علی زءی ، میر سکندر ملازءی وڈیرہ بشیر خان چھلگری سمیت تمام شرکا نے حکومتی فیصلہ کو سراوان کی تاریخی جغرافیاءی حیثیت ختم کرنے اور ان علاقوں میں بسنے والے باسیوں کو مساءل مشکلات سے دوچار کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوءے چیف Èف سراوان نواب محمد اسلم خان رہیسانی کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا،

اجلاس میں نواب محمد اسلم خان رءیسانی کی سربراہی میں کوارڈینیشن کمیٹی تشکیل دی گءی جس کے اراکین میں اسلم بلوچ اور ملک فیصل دہوار شامل ہیں کمیٹی سیاسی جماعتوں سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے رابطہ کرکے ایک مضبوط محاذ بناءے گی اور حکمت عملی طے کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *