|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

گوادر: ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے مطابق ایران میں پھنسے ہوئے پانچ طلبہ سمیت 51 افراد گبد–ریمدان سرحد عبور کرکے بحفاظت پاکستان پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن واپس آنے والوں میں تاجر، سیاح اور طلبہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے چوبیس گھنٹے داخلہ اور خروج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ واپسی کا عمل تیز اور آسان بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایران سے واپس آنے والے افراد کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رہائش، خوراک اور سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *