ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج جاری ہے،
جس پر وزیراعلیٰ بنجاب مریم نواز نے پولیس اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کے احساسات کو سمجھا جائے اور ان کے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔
ان خیلات کا اظہار انہوں نے سماجی وایب سائٹ ایکس پر کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے لیے افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان اس وقت دکھی اور اشکبار ہے مگر اپنے ملک، اپنے شہروں میں امن و امان قائم رکھنا بھی ہم سب کا اولین فرض ہے۔ اس فرض کی پاسداری کیجیے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب ایک ہیں۔
Leave a Reply