|

وقتِ اشاعت :   6 days پہلے

کوئٹہ: معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر سفارتی اور اخلاقی فورم پر ایران کی حمایت کی اور اقوام متحدہ میں حملے کی مذمت بھی کی، جبکہ بلوچستان بھی اسی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بلوچستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ جذبات میں شدت لانے کے بجائے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کو تشدد یا قانون ہاتھ میں لینے کی صورت دینا دشمن کے عزائم کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، اس لیے صوبے میں ہر صورت امن برقرار رکھا جائے۔

شاہد رند نے کہا کہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ احتجاج پرامن رہے اور صوبے میں کسی قسم کی بدامنی نہ پھیلنے دی جائے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے، لہٰذا عوام الناس مفادِ عامہ میں قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد اور بلوچستان کا استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *