کوئٹہ: امیر جماعتِ اسلامی بلوچستان اور رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے وفدکے ہمراہ کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ کا دورہ کرکے امریکی اسرائیلی جارحیت وسانحہ اورسپریم لیڈرآیت اللہ خامنائی ودیگرکی شہادت پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے ایرانی حکام سے ملاقات میں شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام پہنچایااور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں دنیابھرکے مسلمان سمیت بلوچستان کے عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات پوری انسانیت کے لیے دکھ اور صدمے کا باعث ہوتے ہیں، اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی سطح پر امن،انصاف اور استحکام کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
امریکی اسرائیلی بھارتی درندگی دہشت گردی کی وجہ دنیابلخصوص اسلامی ممالک بدامنی کاشکارہیں۔
اسلامی ممالک کے سربراہان وسپہ سالاروں کوعوام کے جذبات یہودوہنودکی دہشت گردی ،ظلم دہشت گردی رکھوانے میں غیرت وبہادری سے کام لیناچاہیے۔
مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو بلند درجات عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔
Leave a Reply