|

وقتِ اشاعت :   4 days پہلے

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے  تیسرے روز تک مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ 500 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’تنازع کے آغاز سے اب تک ایرانی مسلح افواج کے بہادر جوانوں نے 60 اسٹریٹیجک اہداف اور 500 امریکی فوجی ٹھکانوں اور صہیونی ریاست  کے اہداف پر حملے کیے ہیں۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 700 سے زائد ڈرونز اور سیکڑوں میزائل داغے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *