عرب میڈیا کے مطابق سری لنکا کی بحریہ نے ایرانی جنگی جہاز سے 87 لاشیں نکال لی ہیں، جسے امریکی افواج نے بین الاقوامی سمندری حدود میں ڈبو دیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن بحریہ کے کمانڈر بدھیکا سمپتھ نے بیان میں کہا کہ جب بحریہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو جہاز کا کوئی نشان موجود نہیں تھا، صرف تیل کے دھبے اور لائف رافٹس نظر آئے۔ ان کے مطابق “ہمیں پانی میں لوگ تیرتے ہوئے ملے۔”
رپورٹ کے مطابق 32 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ایرانی فریگیٹ میں تقریباً 180 افراد سوار تھے۔
ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی لاشوں کو خشکی پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
Leave a Reply