|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں شفیق مینگل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے عناصر، جن پر ماضی میں بلوچ عوام کے خلاف تشدد اور سنگین الزامات ثابت ہوئے ہیں، انہیں سیاسی پناہ دینا نہ صرف افسوسناک بلکہ جمہوری اقدار کے منافی ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اصولی سیاست اور عوامی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،

اس لیے وہ ایسے کرداروں کی سیاسی سرپرستی اور انہیں کسی بھی جماعت میں جگہ دینے کے عمل کی واضح طور پر مخالفت کرتی ہے پارٹی کے مطابق جن عناصر کے ہاتھ بلوچ نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور جن کے بارے میں عوامی حلقوں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہوں، ان کی شمولیت سے کئی اہم سوالات جنم لیتے ہیں

جمہوریت اور عوامی سیاست کے دعوے کرنے والی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں ایسے افراد کو شامل کرنے سے گریز کریں جو ماضی میں متنازع کردار کے حوالے سے جانے جاتے ہوں پچھلے دو سال سے فارم 47اور ڈیتھ سکواڈ کا اتحاد کھل کے سامنے آ گیا ہے

اب اس اتحاد کو پیپلز پارٹی کا نام دے دیا گیا ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے خلاف ہرزہ سرائی بھی انہی لوگوں کی ایماء پر کی جاتی رہی بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام ماضی کے تلخ تجربات کو فراموش نہیں کر سکتے اور وہ ایسے عناصر کی سیاسی سرپرستی کو مسترد کرتے ہیں اگر سیاسی جماعتیں محض اقتدار کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کے لیے متنازع شخصیات کو اپنے پلیٹ فارم سے آگے لائیں گی تو اس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوگا کہ جمہوری سیاست کو ذاتی مفادات اور موقع پرستی کی نذر کیا جا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *