|

وقتِ اشاعت :   1 day پہلے

لبنانی حکومت  نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی لبنان میں ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے  اور اس کے ارکان کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لبنانی وزیر اطلاعات کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ارکان کو لبنان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے افراد کو متعلقہ عدالتی حکام کے ذریعے حراست میں لے کر ملک بدر کیا جائے گا۔

لبنانی وزیر اطلاعات کے مطابق اب ایرانی شہریوں کے لیے لبنان میں داخلے کے لیے ویزا لازمی ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *