|

وقتِ اشاعت :   21 hours پہلے

سوئی: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کے روز سوئی ٹاؤن میں گیس فراہمی کے اہم منصوبوں کا افتتاح کر دیا ان منصوبوں کے تحت توتا، پھونگ اور سوئی ٹاؤن کی دیگر کالونیوں کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے مقامی آبادی کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا

حکام کے مطابق چھ (6) انچ قطر پر مشتمل گیس پائپ لائن بچھانے کا یہ منصوبہ مجموعی طور پر 2.8 کلو میٹر پر محیط ہے جس کے ذریعے سوئی ٹاؤن کی مختلف آبادیوں تک گیس کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ سوئی ٹاؤن کی کالونیوں میں گیس کی فراہمی کے ان منصوبوں کی تکمیل سے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی

اور لوگوں کو روزمرہ زندگی میں بڑی سہولت میسر آئے گی انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کی جا سکیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جاری اور آئندہ منصوبوں کی تکمیل میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے حقیقی ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *