کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ اس وقت ایران دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہ خطہ جو عشروں سے خون میں لت پت تھا اب صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران پر حملے اور ایرانی روحانی لیڈر کی شہادت کے بعد مزید عدم استحکام کا شکار ہوگا انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ فاشست ذہنیت رکھتے ہیں
اور گریٹر اسرائیل کا قیام ان کا اصل ہدف ہے،ان خواہشات کی تکمیل کیلیے وہ دنیا کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیل رہے
ہیں،انہوں نے کہا کہ ایران میں جو آگ لگائی گئی ہے وہ اب پوری عرب دنیا میں پھیل رہی ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاک افغان جنگ بھی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے منصوبے اور سازش کا حصہ ہے ؟ انہوں نے کہا سرد جنگ کے زمانے میں دنیا نظریاتی اعتبار سے دو بڑے خانوں میں تقسیم ہو چکی تھی اب تو چین اور روس نے بھی سرمایہ داریت کو اپنایا ہے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی منظر نامے میں جو آگ کے شعلے نظر آرہے ہیں
ان میں نظریاتی رنگ شامل نہیں یہ سامراجیت کے اندر نشوونما حاصل کرنے والے گہرے تضادات کی نشان دہی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں جن موضوعات کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ان میں ایک تاریخ ہے جہاں قوموں کے مسلسل عروج اور زوال کا ذکر کثرت سے ملتا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ کے مختلف ادوار میں اقتدار کے نشے میں ڈوبے ہوئے حکمران اور آمرقوموں کی تباہی اور بربادی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب روم جل رہا تھا تو نیرو بانسری بجا رہے تھے کوئی مانے یا نہ مانے پاکستان ان بد بخت نیروں سے بھرا پڑا ہے
انہوں نے کہا کہ کبھی بھی قوم کی زندگی میں صحت مند تبدیلیاں ظلم و بے انصافی کے خلاف آواز اٹھانے سے ہی وقوع پذیر ہوتی ہیں ،ظلم وبے انصافی سہنے وبرداشت کرنے سے ہر گز نہیں
Leave a Reply