|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ’ایران میں بہت اچھا‘ کر رہا ہے۔ ’یہ حیرت انگیز‘ ہے۔

فلوریڈا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’امریکہ نے تین روز میں ایران کے 42 بحری جہازوں کو تباہ جبکہ ایرانی فضائیہ اور ٹیلی کمیونیکیشن کو بھی ناکارہ کر دیا ہے۔‘

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ اس تقریر میں امریکی فوج کے اہلکاروں کے اہلخانہ کو سلام کرتے ہیں، جو اس تنازعے میں مارے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ سب ہمارے ملک کے عظیم ہیرو ہیں۔ جو ایران سے اس سے مختلف انداز میں واپس آ رہے ہیں، جس کے بارے میں اُنھوں نے سوچا تھا کہ وہ وطن واپس آئیں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو کم سے کم رکھے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *