|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کو بہت زیادہ شدت سے نشانہ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر نے ایرانی صدر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ’معافی مانگی ہے اور اپنے مشرق وسطیٰ کے پڑوسیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں جبکہ وعدہ کیا ہے کہ وہ اب ان پر حملہ نہیں کرے گا۔‘

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی صدر نے یہ وعدہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے کیا ہے۔

ابعدازاں ٹرمپ نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ آج ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران میں مکمل تباہی اور یقینی موت کے بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ایسے علاقوں اور افراد کو نشانہ بنایا جائے گا جنھیں اب تک ہدف نہیں بنایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *