کوئٹہ:گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان اور سابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے طلباء کیلئے مختص میڈیکل سیٹوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق محدود کرنے کے بجائے بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ ان کیلئے پہلے سے مختص 333 میڈیکل سیٹیں کم کر کے 121 کر دی گئی ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) فاٹا اور بلوچستان کے طلباء و طالبات کیلئے فوری طور پر مختص 333 میڈیکل نشستیں بحال کریں.اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مختص میڈیکل سیٹیں بحال کرنے سے بلوچستان اور سابق فاٹا کے طلباء کو میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے مناسب مواقع میسر آئیں گے۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء صلاحیتوں کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں لیکن سہولیات اور مواقعوں کی کمی ان کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
Leave a Reply