|

وقتِ اشاعت :   3 hours پہلے

ڈیرہ مراد جمالی :  ڈیرہ مراد جمالی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ ہادی بخش ٹاور کے مقام پر گھات لگائے بیٹھے مسلح افراد کی فائرنگ سے لہڑی قبیلے ڈیرہ مراد جمالی کی اہم شخصیت عبدالسلام لہڑی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فائرنگ سے عبدالمالک لہڑی زخمی ہوگیا واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی مرنے والے اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی

جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سکھر ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش تیز کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *