چاغی : تفتان بارڈر کے راستے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری، مزید 149 افراد پہنچ گئے،ایران سے تفتان بارڈر کے راستے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور مزید 149 افراد پاکستان پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آنے والوں میں 53 زائرین، 3 سیاح ، 8 بزنس مین اور 4 ورک ویزا ہولڈرز شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد اب تک مجموعی طور پر 2660 افراد ایران سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کے مطابق ایران سے آنے والے پاکستانیوں کو پاکستان ہاس تفتان میں رہائش، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تفتان پہنچنے والے تمام پاکستانیوں کو قافلوں کی صورت میں کوئٹہ روانہ کر دیا جاتا ہے، جہاں سے وہ اپنے اپنے آبائی شہروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔
Leave a Reply