گوادر: ایران میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ نویں روز بھی جاری رہا، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے مزید درجنوں افراد پاکستان پہنچ گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر سے آج پانچ طلبہ سمیت 53افرادپاکستان پہنچے۔
سرحد عبور کرنے والوں میں ایک عمانی شہری، چھ ایرانی اور 19پاکستانی بزنس مین بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق گزشتہ نو دنوں کے دوران 315طلبہ سمیت مجموعی طور پر 1005افرادگبد ریمدان بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے مسافروں کی امیگریشن اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد انہیں پاکستان میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ وطن واپس آنے والوں کو ضروری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔
Leave a Reply