کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے نیو کلی بنگلزئی سریاب کے رہائشی فتح محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ میرا بیٹا ریاض احمدکچھ عرصہ قبل گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا جس کی اطلاع لیویز تھانہ دشت ضلع مستونگ کو دی تھی اگر وہ کسی مسلح تنظیم میں شامل ہوگیا ہے
تو میں اپنے بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور اس کے کسی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ہو یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اہلخانہ ہمراہ اسپلنجی تحصیل دشت ضلع مستونگ کا رہائشی ہوں اور آج کل نیو کلی بنگلزئی سریاب میں رہائش پذیر ہوں کچھ عرصہ قبل میرا بیٹا ریاض احمد گھر چھوڑ کر چلا گیا ہے کافی تلاش کرنے پر کچھ معلوم نہیں ہوا اور بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ لیویز تھانہ دشت میں درج کرائی ہے
ہمیں خدشہ کہ وہ کسی مسلح تنظیم میں شامل ہوگیاہے تو میں اپنے بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور میرا میرے خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور اس کے کسی بھی قول و فعل کا ذمہ دار نہیں ہیں۔
Leave a Reply