کوئٹہ: تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی ۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاپ سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت شریف ولد چنگیز کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح موٹرسائیکل افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء مقتول شریف کے ورثاء نے نعش کے ہمراہ گوادر،تربت ٹو کوئٹہ روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور رمضان المبارک کے دوران مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Leave a Reply