|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ :  بلوچستان ہائیکورٹ میں ٹریفک مسائل کے حوالے سے آئینی درخواست پر سماعت، ٹریفک پولیس نے ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں ٹریفک مسائل سے متعلق آئینی درخواست پر سماعت چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

ٹریفک پولیس حکام نے ٹریفک نظام کی بہتری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کوئٹہ میں 68 پرانی لوکل بسیں بند کر دی گئیں،44 غیر قانونی رکشے ضبط 19 جعلی پرمٹ پکڑ ے گئے،7ہزار 36 رکشوں کے پرمٹ کمپیٹرائزڈ کئے گئے،5 ہزارسیکیورٹی پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دیا گیا ہے،واٹر ٹینکروں کی آمد ورفت محدود کی جا رہی ہے شہر میں نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب پر کام جاری ہے۔

عدالت نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات مزید تیز کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *