|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:  آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایت پر ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد آصف خان امن و امان کی بہتری اورعوام کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے تحت جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری مہم گزشتہ تین ماہ کے دوران کامیاب کارروائیوں میں 4گاڑیاں، 56 موٹر سائیکلیں اور 14موبائل برآمد کرکے 116ملزمان کو گرفتا ر کر لیا گیا ہے جبکہ چھینے کے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلا ف کریک ڈاون تیز کردی ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان پولیس نے کہا کہ پولیس نے رمضان المبارک سے قبل ہی دی گئی حکمت عملی کے تحت موٹر سائیکل چھینے والے گروہوں کے تدارک کے لئے مختلف وارداتوں کے ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے چھینی گئیں موٹر سائیکل بھی برآمد کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کامیاب کارروائیوں کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے5پولیس اہلکار زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 موٹر سائیکل چھینے والے ملزمان ہلاک اور 29زخمی ہوئے ہیں. جبکہ ملزمان واردات کو ناکام بنانے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے اکثر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہیں۔

ترجمان نے شہریوں نے کہا کہ پولیس عوام کے تحفظ اور معاشرتی برائیوں کے خلاف جاری اقدامات کے حوالے سے اپنے آس پاس رہنے والے مشکوک حرکات اور افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اس بارے میں فوری طور پر پولیس کنٹرول 9202555/ 9202777اور اس کے علاوہ15 پر پولیس کو مطلع کریں۔ترجمان پولیس بلوچستان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں اور اہم عوامی مقامات پر پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ شہری اطمینان سے عبادات اور خریداری کر سکیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ رمضان المبارک میں خاص طور پر تراویح کے لئے 116نفری تعینا ت کی ہے، جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات کے موقع پر سیکیورٹی مزید سخت کی گئی ہے۔

حساس علاقوں میں پولیس شت بڑھا دیا گیا ہے جبکہ مشکوک افراد کی نگرانی کے لیے خصوصی چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بازاروں اور شاپنگ مراکز میں افطار اور سحری کے اوقات میں رش کے پیش نظر 200اضافی نفری ٹریفک پولیس،موبائل اسکواڈ، موٹر سائیکل گشت اور پیدل پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ٹریفک پولیس کوئٹہ نے ٹریفک رواں رکھنے کے لئے پلان کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔کوئٹہ: ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں ٹریفک پولیس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس ٹیمیں بھی تیار رکھی گئی ہیں۔

ترجمان بلوچستان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں تاکہ رمضان المبارک کو پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے،

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *