|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ: کوئٹہ میں سریاب سے کچلاک تک سفر کی سہولت کیلئے شروع کئے جانے والاپیپلز ٹرین سروس کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا اب اس منصوبے کے اپریل کے بجائے اگست تک مکمل ہونے کا امکان ہے، پیپلز ٹرین سروس منصوبے کے حوالے سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اظہار برہمی کیا ہے ۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولت کی فراہمی کیلئے بلوچستان حکومت نے محکمہ ریلویز کے اشتراک سے سریاب سے کچلاک تک 35کلومیٹر ریلوے ٹریک پر چار ارب روپے کی لاگت سے پیپلز ٹرین سروس چلانے کا منصوبہ بنایا تھا اس منصوبے کو اپریل 2026تک مکمل ہونا تھا مگر محکمہ خزانہ کی جانب سے ایک ارب 60کروڑ روپے ریلیز نہیں کئے تھے جس پر یہ منصوبہ اپریل کے بجائے اب اگست میں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ نے اب 1 ارب 60کروڑ روپے ریلیز کردئیے ہیں اس رقم سے محکمہ ریلویز انجن اور بوگیاں تیار کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *