|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

چین نے افغانستان اور پاکستان کو مسائل مذاکرات سے حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نےکہا ہےکہ افغانستان اور پاکستان کےدرمیان موجود مسائل صرف مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں،طاقت کے استعمال سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

وانگ یی نےیہ بات افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی سےٹیلی فون پرگفتگو کے دوران کہی،یہ رابطہ افغان وزیرخارجہ کی درخواست پرکیا گیا،دونوں رہنماؤں نے ایران کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وانگ یی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات مزید بڑھ سکتے ہیں جو نہ صرف دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ ہوگا بلکہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

گفتگو کے دوران افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی نےافغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے چین کی سفارتی کوششوں کو سراہا،کہاافغان عوام طویل جنگوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور اب امن اور ترقی کے مواقع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،افغانستان خطے میں بدامنی نہیں بلکہ امن کا ذریعہ بننا چاہتا ہے،افغانستان کی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

انکا کہنا تھاکہ افغانستان کسی بھی ملک کےساتھ فوجی تصادم نہیں چاہتا اورہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی اعتماد اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے،مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت ہی واحد راستہ ہےامید ہےکہ چین ایک بڑے اور دوست ملک کی حیثیت سے اس سلسلے میں مزید فعال کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی ماحول میں خطے کے ممالک کو اتحاد اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہوگا تاکہ مشترکہ طور پر چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے،افغانستان اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتے، اس لیے دونوں کو مل کر مسائل حل کرنے چاہئیں۔

وانگ یی نےکہا کہ چین نےہمیشہ افغانستان اور پاکستان کےدرمیان تنازع کےمعاملے پرغیرجانبدار اور منصفانہ مؤقف اختیارکیا ہے،چینی وزارت خارجہ کے افغانستان امور کےخصوصی نمائندہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔

انہوں نےامید ظاہرکی کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں گے،جلد آمنے سامنے مذاکرات کریں گے، جنگ بندی کی طرف بڑھیں گےاوراپنے اختلافات کو بات چیت کےذریعےحل کریں گے،چین افغانستان اور پاکستان کےدرمیان مفاہمت اورکشیدگی میں کمی کے لیے اپنی مثبت کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔

وانگ یی نےاس موقع پر چین کے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان سمیت عالمی برادری کے ساتھ ملکر خطے میں امن کے قیام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *