|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:سیاسی وقبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے رند اور لاشاری قبائل کے مغویوں کے بازیاب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ بازیاب ہونے والے افراد عید کا پر مسرت تہوار اپنے اہلخانہ کیساتھ منائیں گے۔

میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے چار دسمبر 2025 کو جھل مگسی کے علاقے گاجان سکیلجی میں واٹر کورس کے معائنہ کے دوران اغوا ہونے والے افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ خاندان طویل اذیت اور ذہنی کوفت سے گزرنے کے بعد اپنے پیاروں سے ملے ہیں جس کی مجھے بہت زیادہ خوشی ہے،

اللہ پاک کے خصوصی کرم سے رمضان المبارک کے بابرکت ایام کے دوران مغوی بازیاب ہوئے ہیں سب سے بڑ ھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ وہ عید کا پرمسرت تہوار اپنے بچوں اور گھر والوں کیساتھ منائیں گے متاثرہ گھروں کی خوشیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *