|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

تربت: تربت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد پولیس کی گشتی ٹیم سے سرکاری گاڑی اور اسلحہ چھین کرفرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت کے علاقے چوگان کنڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ کردیا اورگاڑی میں سوار3اہلکاروں کویرغمال بناکر ان سے ڈی ایس پی کی سرکاری گاڑی اور سرکاری اسلحہ چھین کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میںلیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *