|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

گوادر: گوادر، جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کا کوسٹ گارڈز پر حملہ، دو اہلکار جان بحق، تفصیلات کے مطابق سی پیک کے مرکزی شہر گوادر کے علاقے پانوان جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جان بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کرکے اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں دو اہلکار جان بحق ہوئے ہیں، تاہم سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *