خضدار :ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی اسپیشل آپریشن ونگ (SOW) کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تھے۔ انہوں نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہا اور کامیاب تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی۔
واضح رہے SOW ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل فورس ہے جو جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ہے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے اپنے خطاب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس کو تلقین کی کہ وہ جنوبی بلوچستان کی اندرونی سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے، اسمگلنگ کی روک تھام اور علاقے کی فلاح وبہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا حصہ بن کر جنوبی بلوچستان کی خدمت، دہشت گردی اور، امن و امان قائم رکھنے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے نمایاں کارکردگی دکھانیوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔
Leave a Reply