تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے چارج سنبھالتے ہی انتظامی امور میں بہتری کے لیے اہم اور سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت تمام محکموں کے سربراہان کو بغیر پیشگی اطلاع اسٹیشن چھوڑنے سے روک دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کسی بھی لائن ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ اپنے متعلقہ دفتر یا اسٹیشن کو بغیر ڈپٹی کمشنر کو پیشگی اطلاع دیے نہیں چھوڑ سکے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ضرورت کے وقت ذمہ دار افسران کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو انتظامی نظم و ضبط بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Leave a Reply