ہرنائی : پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کی جانب سے افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جسمیں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں ، ہرنائی کے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔
ہرنائی پارٹی کے پروقار ضیافت کے بعد پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا ۔
جس سے پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجد خان ترین ، ضلع پشین کے صدر عمر خان ترین ،ضلع ہرنائی کے رہنمائوں ملک امو جان آکا اور ملک تیمور شاہ نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خلیج کی جنگ کے وسیع ہونے پراپنے سخت تشویش کا اظہار کیا اور جنگ کو فوری روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور خصوصاً سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سے جنگ روکنے کی فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اور اسی طرح افغانستان اور پاکستان کے تمام سیاسی پارٹیوں اور جمہوریت پسند عوام سے جنگ بندی اور مذاکرات کے میز پر اپنے اپنے شکایات اور مسائل سامنے رکھ کر پاکستان وافغانستان مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے پر زور دیا۔
مقررین نے کہا کہ ضلع ہرنائی کے عوام اس وقت بدترین مسائل سے دوچار ہیں ، انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محرومی ، شاہراہوں کی بندش ، بدامنی ، بھتہ خوری ، لاقانونیت، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل نے عوام کو ذہنی کوفت کا شکار بنادیا ہے۔مقررین نے کہا کہ صوبے کے معدنی خزانوں بالخصوص کوئلہ، اعلیٰ معیار کی سبزیوں ، پھل ، پیاز اور لسن کے سینکڑوں ٹرک روزانہ کی بنیاد پر تمام ملک اور صوبے کو اس کی ترسیل ہوتی ہے لیکن خستہ حال اور ناقابل استعمال سڑکوں کے باعث زمینداروں ، کان مالکان کی آمدن کرایوں کی نظر ہوتی جاتی ہے۔ پنجاب کو کوئلہ ، سبزیات پہنچانے کے لیے سب سے مختصر راستہ ہرنائی سنجاوی روڈ گزشتہ تین سالوں سے لوڈ ٹرکوں کے لیے تاحال بند ہے ۔
کچھ ہرنائی اور ہرنائی سنجاوی روڈ پراجیکٹ 24ارب کی لاگت سے گزشتہ 4سالوں سے منظور ہوچکا ہے اور اسی طرح ہرنائی سبی روڈ 20ارب کے لاگت سے منظورہوا تھا لیکن کام شروع نہ کرنے کی بناہ پر فیڈرل پی ایس ڈی پی سے نکالے گئے اور عدالتی کیس کے بعد منظور شدہ منصوبے دوبارہ بحال ہوچکے ہیں لیکن کام کا آغاز اب تک نہیں ہوسکا ہے۔
اسی طرح ہرنائی سبی ریلوے لائن پر مرمت/تعمیر کے سلسلے میں دو ارب 20کرورڑ خرچ کیئے گئے ہیں
لیکن تاحال ٹرین کو شروع نہیں کیا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ہرنائی کے عوام کے خلاف ناروا جبر ،ناانصافیوں اور سہولیات سے محروم رکھنا اور انتظامیہ کی بے بسی قابل افسوس ہے ۔ اس وقت ڈپٹی کمشنر ہرنائی مسلط نام نہاد ایم پی کے بھائی کے نجی ملازم کا کردار ادا کررہا ہے ۔
ہرنائی کے تمام محکموں کے دفاتر بند ہیں اور ایم پی اے کا بھائی زبردستی سرکاری ملازمین سے بھتہ وصول کرنے میں مصروف ہے لیکن حکومت کی جانب سے سے کرپشن کے بے تاج بادشاہ کو رشوت خوری ، بھتہ وصولی کے لیے مکمل آزادی ہے جس کی ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ آخر میں مقررین نے بہترین اور منظم افطاری پر ضلع ہرنائی پارٹی کا شکریہ ادا کیا ۔
Leave a Reply