|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے موقع پر بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شب اور ہفتہ کی صبح بلوچستان میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے رہتے ہوئے 21اور 22مارچ کو کوئٹہ، مستونگ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین، زیارت، ہرنائی، بولان، نوشکی، قلات، خضدار، لسبیلہ، حب، خاران، ژوب، لورالائی ، موسیٰ خیل ،بارکھان اور شیرانی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے

کہ بارشوں کے دوران بجلی گرنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں ، محکمہ موسمیات نے سیاحوں، کسانوں کو احتیاط برتنے جبکہ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *