|

وقتِ اشاعت :   1 hour پہلے

کوئٹہ: چیف سیکرٹری کے منصب سے ریٹائرمنٹ کے بعد اضافی مراعات سے متعلق نوٹیفکیشن سابق دورِ حکومت میں جاری کیا گیا تھا۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت اس نوٹیفکیشن سے اصولی طور پر اتفاق نہیں رکھتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سابق حکومت نے دائر کی تھی، جبکہ موجودہ حکومت نے نہ اس نوٹیفکیشن کا دفاع کیا ہے اور نہ ہی کسی مرحلے پر اس کے حق میں اپیل کی ہے۔شاہد رند کا کہنا تھا کہ حکومت کا مؤقف بالکل واضح ہے کہ عوامی وسائل کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے اور اسے صرف عوامی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی سول سروسز میں مراعات کا طے شدہ مالی چارٹ موجود ہے جبکہ بلوچستان میں بھی باقاعدہ مراعاتی شیڈول نافذ ہے، اور موجودہ صوبائی حکومت مذکورہ نوٹیفکیشن اور اضافی مراعات کی حمایت نہیں کرتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *