خضدار : جمعیت طلبہ اسلام ضلع خضدار کے مجلس عمومی کا اجلاس مرکزی اسلامی خضدار میں جمعیت طلبہ اسلام خضدار کے صدر حافظ جمیل احمد ابرارکی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں جمعیت طلبہ اسلام سے مجلس شوری ٰ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں جمعیت طلبہ اسلام کے اجلاس میں تمام یو نٹوں نے آٹھ ماہی رپورٹ پیش کیا ۔
اجلا س میں جمعیت طلبہ اسلام کے گولڈن جو بلی کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس میں صوبائی قائدین کے اس سلسلے میں دورے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں تمام ماتحت تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس بارے میں تیاریوں کا آغا ز کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ۔
جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے صدر حافظ جمیل احمد ابرار نے کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام کی جدو جہد ایک تاریخی جدوجہد ہے اسلامی انقلاب کے لئے نوجوانوں میں اسلامی سوچ کو اجا گر کرنے کے لئے پچاس سال پر محیط جد و جہد انگریز کی جانب پیدا کردہ مسٹر و ملا کے فرق کو مٹانا ہمارے اکابرین کا عظیم کارنامہ ہے ۔
اس وجہ سے آج پورے ملک کے عصری تعلیمی اداروں میں اسلامی سوچ میں پنپ رہا ہے جس طرح سے اسلامی اداروں سے اسلامی نظام کے لئے آواز بلند ہورہی ہے تو یہ آواز عصری اداروں میں بھی گونج رہی ہے ۔
ہمارے اکابرین نے اسلامی نظام کے لئے ہر محافظ پر جدو جہد کیا ان کی اس دین دوستی و فکر نفاذ دین کی وجہ سے آج پوری دنیا میں اسلام کے نشاط ثانیہ کا آغاز ہورہا ہے عنقریب پوری دنیا میں اسلام کا نظام عدل نا فذ ہوگی خاص طور پاکستان میں جس طرح سے نوجوان نسل میں ذہنی تبدیلی آرہی ہے وہ اس طرح کے تبدیلی کی نوید ہے ۔
جمعیت طلبہ اسلام کی جدوجہد سالوں پر محیط ہے‘حافظ جمیل ابرابر
وقتِ اشاعت : October 26 – 2018