|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2018

عمان: اردن میں اسکول بس سیلاب ریلی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں کم سن طبا سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی اسکول کے کم سن طالب علم اپنے اساتذہ کے ہمراہ پکنک منانے بحیرہ مردار جارہے ہیں کہ سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔ بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے 28 افراد کو بحفاظت نکال لیا جن میں سے 21 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ بس میں 37 بچے اور 5 اساتذہ سوار تھے جب کہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

دوسری جانب بحیرہ مردار میں پکنک منانے کے لیے آنے والے افراد کے بھی سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات کا انتظار ہے۔ اردن کی حکومت کی درخواست پر اسرائیلی ہیلی کاپٹر اور غوطہ خوروں کی ٹیم بھیج دی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بحیرہ مردار میں اچانک پیدا ہونے والی لہریں ساحلی علاقوں میں داخل ہوگئیں جس کے نتیجے میں سیاحوں سمیت مقامی شہری سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔