|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2018

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر ژاؤ جنگ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سیفر ژاؤ جنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پاک، چین اقتصادی راہداری اور وزیراعظم کے دورہ چین پر بریفنگ دیتے ہوئے چین کے سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چین خطے میں امن اور بہترین ہمسائیگی کے وژن میں پاکستان کے ساتھ ہے، پاک چین تعلقات کا دائرہ کار انتہائی وسیع ہے، دونوں ممالک سماجی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی و ثقافتی ترقی کے لیے یکجا ہیں، پاکستان اور چینی قیادت کا وژن اور سوچ یکساں ہے، دونوں ممالک پالیسی سطح پر باہمی اشتراک اور تعاون سے آگے بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ قوتوں کو پاکستان اور چین کے درمیان تعاون، تعلقات اور دوستی کھٹکتی ہے۔